ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کیلئے فائدہ مند

ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کیلئے فائدہ مند

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)وزرش کرنا مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔کیلیفورنیا میں قائم سیڈر سائینائی میڈیکل سینٹر کے۔۔۔

 اسمڈ ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں چار لاکھ امریکیوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے ورزش کرتی تھیں ان کے مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات کم تھے۔ ورزش کرنے والی خواتین میں ورزش نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات 24 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 15 فی صد تھی۔ وہ خواتین نے جنہوں نے ہر ہفتے معتدل ورزش میں 140 منٹ صرف کیے تھے انکے قبل از وقت موت کے امکانات 18 فیصد تک کم ہوگئے جبکہ یہ نتائج پانے کیلئے مردوں کو ورزش کا دورانیہ 300 منٹ کرنا پڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں