امریکا،صاف توانائی کی پیداوار کے متعلق بڑی کامیابی

امریکا،صاف توانائی کی پیداوار کے متعلق بڑی کامیابی

نیو جرسی(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے نیوکلیئر فیوژن کی مدد سے لامحدود صاف توانائی بنانے کا مسئلہ حل کردیا۔

امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی کے محققین نے فیوژن ری ایکشن کے دوران پلازما میں عدم استحکام کو روکنے اور اس کے متعلق پیش گوئی کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ایک ماڈل کو استعمال کرنے کا طریقہ کار وضع کیا۔ نیوکلیئر فیوژن کو فاسل ایندھن استعمال کیے بغیر یا زہریلا فضلہ پیچھے چھوڑے بغیر بڑی مقدار میں صاف توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت پر سراہا جاتا ہے۔ یہ عمل سورج پر ہونے والے قدرتی ری ایکشنز کی نقل کرتا ہے۔ تاہم، اس دوران نیوکلیئر فیوژن توانائی کو جوڑنا اتنہائی مشکل عمل ثابت ہوا ہے۔ تازہ ترین دریافت کا مطلب ہے کہ اے آئی کی پلازما میں ہونے والے عدم استحکام کی 300 ملی سیکنڈ قبل پیش گوئی کی صلاحیت، ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں