جنوبی کوریا ،معمر خواتین پر مشتمل انوکھا ریپ گروپ

جنوبی کوریا ،معمر خواتین پر مشتمل انوکھا ریپ گروپ

گیانگ سانگ(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں معمر خواتین پر مشتمل ایک ریپنگ گروپ دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہا ہے جس کا نام سنی اینڈ دی سیون پرنسز ہے۔

70 اور 80 سال کی عمر والی خواتین نے جبوبی کوریا میں اپنا ریپ گروپ بنایا ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔صوبہ گیانگ سانگ کے ایک گاؤں چِلگوک سے تعلق رکھنے والی بزرگ خواتین کے اس گروپ نے پچھلے سال ہی اگست میں ریپ گانوں کا آغاز کیا ہے لیکن یہ غیر معمولی ممبرز کی وجہ سے یہ اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ ‘دادیوں’ کو ڈھیلی ڈھالے پینٹ شرٹس اور گلے میں زنجیریں پہنے ریپ کرتے ہوئے دیکھنا معمول کی بات نہیں ہے ۔گروپ آٹھ ممبرز خواتین پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں