انشورنس کا فراڈ کرنے کیلئے شہری نے اپنی ٹانگیں کٹوا دیں

انشورنس کا فراڈ کرنے کیلئے شہری نے اپنی ٹانگیں کٹوا دیں

مسوری(نیٹ نیوز)ایک امریکی شہری نے انشورنس فراڈ کرنے کی کوشش میں ایک شخص کو پیسے دے کر اپنی ٹانگیں کٹوا دیں اور اسے حادثے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

ریاست مسوری کے 60 سالہ شہری اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا اور دعویٰ کیا کہ وہ برش ہاگ کے حادثے کا شکار ہوا۔ برش ہاگ ایک مشین ہوتی ہے جو کھیتوں میں ٹریکٹر سے جڑی ہوتی ہے اور اس میں بلیڈ لگے ہوتے ہیں۔مقامی پولیس کو شہری کی جانب سے بتائی گئی کہانی میں کافی جھول نظر آئے ۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ 60 سالہ فالج کے مریض نے انشورنس فراڈ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور چونکہ اس کی ٹانگیں بیکار ہوچکی تھیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ انہیں ایک حادثے کا کہہ کر کٹوادیا جائے۔ تاہم شہری پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا کیونکہ شہری نے ابھی تک انشورنس کمپنی کے پاس دعویٰ دائر نہیں کیا ہے لہٰذا کیس کی کوئی وجہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں