یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے 9 مشقیں کون سی ہیں

یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے 9 مشقیں کون سی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)جدید دور میں سمارٹ ڈیوائسز نے نوجوانوں کو اپنا اسیر کیا ہوا ہے عربی میگزین ‘سیدتی’ نے اس حوالے سے۔۔

 سماجی و معاشرتی ماہر عفت ابوالخیر کا انٹرویو کیا ۔ ابو الخیر کا کہنا ہے کہ نو ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ذہنی صحت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ نئی زبانیں سیکھ سکتے ہیں جن سے آپ کے دماغ کو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ وہ افراد جو پڑھتے وقت نوٹس لیتے ہیں ان کی قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ شطرنج کا گیم دماغی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے ۔ پہیلیوں کیلئے آن لائن مشقیں موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔گو ایک قدیم چینی گیم ہے جس سے آپ کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ تاش کا کھیل سوچ کی نئی راہوں کو ہموارکرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے ۔سوڈوکو گیم میں خانے بنے ہوتے ہیں اور ان سے معمہ حل کرنا ہوتا ہے ۔ اس گیم میں توجہ کا ارتکاز بڑھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں