سستے داموں جہاز کے ٹکٹس خریدنے کیلئے بہترین وقت

سستے داموں جہاز کے ٹکٹس خریدنے کیلئے بہترین وقت

لاہور(نیٹ نیوز)انسان جب بھی سفر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جہاز یا ٹرین کا ٹکٹ مناسب داموں پر مل جائے ۔

 جب بھی جہاز کے سستے ٹکٹ کی تلاش ہو تو اپنے سفر کی منصوبہ بندی ان تاریخوں میں کریں جب جہازوں میں زیادہ بھیڑ ہونے کا امکان نہ ہو۔لیکن اگر کسی مجبوری کے تحت ایسے دنوں میں ہی سفر کرنا ہو جب جہازوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہو جیسے کہ سردیوں، گرمیوں یا عید کی چھٹیوں میں تو کوشش کریں کہ اپنے ٹکٹس 6 سے 7 ماہ پہلے ہی بُک کروا لیں۔جب معمول کے دنوں میں کہیں سفر کرنا ہو تو 2 ماہ پہلے اپنے ٹکٹس بُک کروا لیں۔اگر کسی بھی وجہ سے وقت سے پہلے جہاز کے ٹکٹس کی بکنگ کروانا ممکن نہیں ہے تو کم از کم اس دن سے 21 دن پہلے ٹکٹ بک کروا لیں ۔ منگل اور بدھ کے دن جہاز کے ٹکٹس کم مہنگے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ، صبح کے وقت روانہ ہونے والی پروازیں بھی نسبتاََ سستی ہوتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں