بغیر ڈرائیور ٹرین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی

بغیر ڈرائیور ٹرین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی

ممبئی(نیٹ نیوز)مال بردار ٹرین بغیر ڈرائیور کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی، حیران کن طور پر ریل گاڑی کسی حادثے سے محفوظ رہی۔

بھارت میں کٹھوعا سے پٹھان کوٹ کی طرف جانے والی مال بردار ٹرین بغیر لوکو پائلٹ کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پٹریوں پر دورتی رہی۔مال بردار ٹرین کٹھوعہ سٹیشن پر رکی ہوئی تھی، اسی دوران پٹھان کوٹ کی طرف ڈھلوان کی وجہ سے ٹرین اس سمت میں تیزی سے جانے لگی جبکہ اس میں ڈرائیور بھی موجود نہیں تھا۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرین کو آخرکار ریلوے حکام کی جانب سے بھرپور کوششوں کے بعد پنجاب کے علاقے مکیران میں میں روک دیا گیا۔خیال رہے کہ اس خوفناک واقعے میں خوش قسمتی سے کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں اور حکام بروقت ٹرین کو روکنے میں کامیاب رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں