100 سالہ مرد اور 96 سالہ خاتون کا شادی کا فیصلہ

100 سالہ مرد اور 96 سالہ خاتون کا شادی کا فیصلہ

نیویارک(نیٹ نیوز)100 سال کے ایک سابق امریکی فوجی اور 96 سالہ جین سوارلن نے 2 سال کے آپسی تعلق کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہیرالڈ ٹیرنس اور ان کی منگیتر جین سوارلن نے اپنی شادی کی تقریب فرانس میں طے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیرالڈ ٹیرنس نے 20 سالہ امریکی فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔ہیرالڈ کو جون 2024 میں فرانس کی 80ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا جائے گا جو انہوں نے فرانس کو نازیوں سے آزاد کروانے کیلئے بطور امریکی فوجی خدمات انجام دیں۔ہیرالڈ نے انٹرویو میں بتایا کہ حکومتی تقریب کے بعد ہی وہ جین سے اس ساحل کے قریب ایک قصبے میں شادی کریں گے جہاں انہوں نے دیگر امریکی فوجیوں کے ساتھ فرانس میں داخل ہوتے وقت پہلا قدم رکھا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں