3 گھنٹوں کے اندر اندر 49 کہکشائیں دریافت

3 گھنٹوں کے اندر اندر 49 کہکشائیں دریافت

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں MeerKAT ریڈیو ٹیلی سکوپ کی مدد سے محض 3 گھنٹوں میں 49 کہکشائیں دریافت کر ڈالیں۔

 یہ حیرت انگیز دریافتیں انٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا انٹینسیو ایسٹرونومی نے کی ہیں۔ ٹیم کی رہنمائی کرنے والے انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو ایسٹرونومی ریسرچ کے محقق مارسن گلووکی نے کہا کہ ابتدائی طور پر سائنس دان ایک کہکشاں میں ستارے بنانے والی گیس کی کھوج میں تھے لیکن اس دوران انہوں نے ڈیٹا کا معائنہ کرتے ہوئے دوسری کہکشائیں دریافت کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 49 کہکشاؤں کا پتہ چلا۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ستاروں اور کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے MeerKAT جیسا آلہ کتنا لاجواب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں