آفس سے ٹُلا مار کر کرکٹ میچ دیکھنے والی خاتون پکڑی گئی

آفس سے ٹُلا مار کر کرکٹ میچ دیکھنے والی خاتون پکڑی گئی

بنگلورو(نیٹ نیوز)آفس سے ٹُلا مار کر کرکٹ میچ دیکھنے آنیوالی خاتون کو باس نے پکڑلیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں نجی کمپنی میں کام کرنے والے مِس دویدی نے اپنے باس سے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی مانگی جسے باس نے منظور کرلیا لیکن خاتون کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر سٹیڈیم میں بیٹھا دیکھ لیا جو آئی پی ایل کا براہِ راست مشاہدہ کررہی تھیں۔مِس دویدی نے انسٹاگرام ویڈیو میں اس مضحکہ خیز واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لائیو میچ دیکھ رہی تھیں تو ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا۔ جب وہ سٹیڈیم میں تھیں تو ان کے باس نے انہیں فون کیا اور ان سے انکی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا، باس نے پھر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہارنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں کیونکہ میں نے آپ کو صرف ایک سیکنڈ کی جھلک میں پہچان لیا۔ جب کیمرہ آپ کی طرف گھوما۔ باس نے آخر میں کہا، ‘ تو یہ ہے آپ کی فیملی ایمرجنسی جس کے لیے آپ نے چھٹی لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں