چھوٹے فلیٹ میں 166 کتے بلیاں رکھنے والی خاتون کو سزا

چھوٹے فلیٹ میں 166 کتے بلیاں رکھنے والی خاتون کو سزا

لیون(نیٹ نیوز)فرانس میں ایک 68 سالہ خاتون کے چھوٹے سے فلیٹ میں 159 بلیاں اور 7 کتے برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد خاتون کو ‘نوح سنڈروم’ نامی نایاب بیماری کا مریض قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو اپنے 80 مربع میٹر اپارٹمنٹ میں 159 بلیوں اور 7 کتوں کو خراب حالت میں رکھے جانے پر ایک سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے ۔نامعلوم خاتون اور ان کے 52 سالہ ساتھی مرد کا عمارت میں دیگر پڑوسیوں کے ساتھ اپنے پالتو جانوروں کو لے کر ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔ بالآخر پروسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پولیس خاتون کے گھر پہنچی لیکن گھر کے اندر کی حالت نے انہیں چونکا دیا۔ہر طرف جانوروں کا فضلہ پھیلا ہوا تھا۔ باتھ روم میں دو مردہ بلیاں اور دو کتے بھی پائے گئے ۔بہت سے جانور پانی کی کمی اور غذائی قلت کا شکار تھے جبکہ متعدد کی جلد پر کیڑے پڑ چکے تھے۔ خاتون کے ساتھی مرد کو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف فلاحی تنظیموں کو 160,000 ڈالر بطور امداد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں