ارب پتی جوڑے کی تمام دولت عطیہ،رہبانیت اختیار کرلی

 ارب پتی جوڑے کی تمام دولت عطیہ،رہبانیت اختیار کرلی

سورت(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین بھویش بھنڈاری اور اس کی بیوی نے ناقابل یقین قدم اٹھاتے ہوئے۔۔

 اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی،جین مت کے پیروکاراس جوڑے نے فروری میں اپنی تمام دولت، جس کی مالیت دو ارب روپے تھی، عطیہ کردی تھی اور ماہ رواں کے آخر میں وہ باضابطہ طور پر ایک تقریب میں اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے ۔بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکش کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ارب پتی کاروباری شخص اور ان کی اہلیہ کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب ان کے نوجوان بیٹے اور بیٹی بنے ہیں۔ دو سال قبل اس جوڑے کی انیس سالہ بیٹی اور سولہ سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی، اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔بھویش اور ان کی شریک حیات 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں