نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک

نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک

ایریزونا(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے ۔

 امریکی ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کم نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں پتہ چلا کہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے سے درد شقیقہ کے شکار افراد میں درد شقیقہ کے حملوں کو کم کیا جاسکتا ہے ۔درد شقیقہ میں مبتلا بہت سے لوگوں کو نیند کی خرابی کی شکایات ہوتی ہیں جن میں بے خوابی، سونے میں دشواری، نیند کا خراب معیار، دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آنا، نیند سے جلد بیدار ہوجانا اور درد شقیقہ کی وجہ سے سونے پر مجبور ہوجانا شامل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فرینک پوریکا نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ درد شقیقہ کی وجہ سے نیند خراب ہوتی ہے یا اس کا الٹ ہے ۔ لیکن یہ بات کافی عرصے سے تسلیم کی جاتی رہی ہے کہ نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق ضرور موجود ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں