ذہنی طور پر کٹھن نوکری ڈیمینشیاسے محفوظ رکھنے میں مددگار

ذہنی طور پر کٹھن نوکری ڈیمینشیاسے محفوظ رکھنے میں مددگار

اوسلو(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی طور پر کٹھن نوکری آپ کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہے ۔

ناروے کے اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں کی گئی تحقیق میں محققین نے 305 مختلف روزگار سے تعلق رکھنے والے 7000 افراد کا جائزہ لیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ نوکری پر دماغ پر جتنا زیادہ زور دیا جاتا ہے بعد کی زندگی میں سوچنے اور یاد داشت کے مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کی نوکریوں میں دماغ پر کم زور پڑتا تھا ان کے سوچنے سمجھنے کے معمولی مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات 42 فی صد زیادہ تھے جبکہ وہ افراد جن کو نوکری میں دماغی صلاحیتوں کے استعمال کا تقاضا زیادہ تھا ان کو ان مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات 27 فی صد تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں