235افرادکیلئے فلیٹ کے برابر دنیا کی سب سے بڑی لفٹ

235افرادکیلئے فلیٹ کے برابر دنیا کی سب سے بڑی لفٹ

ممبئی (نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں موجود ہے ، یہ تقریباً ایک فلیٹ کے سائز جتنی ہے جس میں بیک وقت 235 افراد سما سکتے ہیں۔۔۔

 اس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 سٹیل کیبلز سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔اسے فن لینڈ کی لفٹ کمپنی نے ممبئی میں بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی ورلڈسنٹر بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا،ا س لٖفٹ کو کنونشن سنٹر میں شادیوں یا نمائشوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے بڑے گروپوں کو سروس فراہم کرنے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔ لفٹ کی پیمائش 25.78 مربع میٹر ہے اور اس کی شیشے کی دیواروں سے عمارت کے اندر کے خوبصورت مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے ۔اپنے بہت بڑے سائز کی وجہ سے اس لفٹ کو چلانے میں 18 بڑی چرخیوں، 9 سٹیل کیبلز اور سٹیل کے کالموں پر لگی بڑی ریلز درکاری ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں