ٹرین کے پہیے میں پھنسا بچہ 100میل سفر کے بعدبھی بچ گیا

 ٹرین کے پہیے میں پھنسا بچہ 100میل سفر کے بعدبھی بچ گیا

لکھنو(نیٹ نیوز)بھارت کے شہر لکھنو میں ایک مال گاڑی کے پہیوں میں پھنسا پانچ سالہ بچہ 100میل سفر کرنے کے بعد بھی زندہ بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے لکھنو کے چارباغ ریلوے سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان گرگیا تھا، اسی دوران مال گاڑی چل پڑی اور بچہ پہیوں سے باہر نہ نکل سکا۔ مال گاڑی نے تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ہردوئی ریلوے سٹیشن میں اہلکاروں نے بچے کو پہیوں کے درمیان پڑا دیکھا اور پھر بچے کو ٹرین سے باہر نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ بچہ سفر کے آغاز پر سوگیا تاہم رفتار تیز ہونے پر جاگا لیکن نیچے اترنے کی کوشش نہیں کی،ٹرین 100میل دور ہردوئی پہنچی تو ٹرین رکنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں