کوے4تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

کوے4تک کی گنتی گن سکتے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

میساچوسٹس(نیٹ نیوز) نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوّے 4 تک کی گنتی باقاعدہ گن سکتے ہیں۔سائنس نامی جریدے میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق کوے اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔

 وہ اسی طریقہ کار کے مترادف ہے جسے ہم انسان استعمال کرتے ہیں۔ دونوں جنس چھوٹی عمر سے شمار کرنا سیکھتے ہیں اور جلدی سے پہچان جاتے ہیں کہ کتنے عدد میں چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹیوبِنگز کے محققین کی سرکردگی میں کی گئی تحقیق بتاتی ہے کہ کوّے نہ صرف گن سکتے ہیں بلکہ جب کوئی ہندسہ دکھایا جائے تو وہ آواز کی تعداد کیساتھ بھی اس کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ میساچوسٹس کے ولیمز کالج میں حیاتیات کی پروفیسر، ہیدر ولیمز کا کہنا تھا کہ انسان عددی سوچ، تجرید(abstraction)اور آگے کی منصوبہ بندی جیسی مہارتوں پر زیادہ کنٹرول نہیں رکھتے ۔ لہٰذا کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ کوے کافی زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں