سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں

 سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں ہیں ، ہوپ لیب میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی ۔

سربراہ، ایمی گرین نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی ذہنی صحت سے متعلق زیادہ تر بحث اور خبروں کی سرخیاں صرف نقصانات پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ معاملہ صرف نقصانات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کافی پیچیدہ ہے ۔ اگر ہم واقعی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کے تجربات کو سننا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم نادانستہ طور پر سوشل میڈیا کے اہم مثبت فوائد تک ان کی رسائی میں رکاوٹ تو نہیں بن رہے ۔ ذہنی صحت کے بحران جیسے اضطراب، ڈپریشن، خودکشی کے خیالات یا کوششوں کی وجہ سے سوشل میڈیا مسلسل عالمی اور قومی سطح پر ہونے والے بحثوں یا تحقیقات کا مرکز رہا ہے حالانکہ ذہنی صحت کے مسائل میں کئی دیگر اہم عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں