گھر سے لاپتہ 3سالہ بچی شاپنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی

گھر سے لاپتہ 3سالہ بچی شاپنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی

روٹرڈیم(نیٹ نیوز) نیدرلینڈز میں لاپتہ ہونے والی 3 سالہ لڑکی کو پولیس نے قریبی سپر مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے پایا۔میڈیا رپورٹس کے۔

 مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے زیون ہیوزن نامی قصبے میں پیش آیا جہاں گھر سے لاپتہ ہوجانے والی 3 سال کی بچی نے مقامی علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیاتاہم چند گھنٹوں کے بعد وہ ایک قریبی سپرمارکیٹ میں گھریلو راشن کے کچھ سامان خریدتی ہوئی پائی گئی۔مقامی پولیس نے یہ واقعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بچی کے والدین نے اتوار کی سہ پہر گھبراہٹ کے عالم میں پولیس سٹیشن میں فون کیا اور بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلخانہ سے آنکھ بچا کر گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔جب پولیس وہاں پہنچی تو یہ مشکوک گاہگ وہی بچی نکلی جس کی پولیس کو تلاش تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں