دماغی سکینز سے ڈپریشن کی مختلف اقسام دریافت

دماغی سکینز سے ڈپریشن کی مختلف اقسام دریافت

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کی ٹیم نے متعدد افراد کے دماغ کو سکینز کرکے ڈپریشن کی 6 اقسام دریافت کی ہیں۔

نیچر میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محققین نے شرکا کی دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ان میں موجود فرق کی بنیاد پر چھ مختلف اقسام کے ڈپریشن کی نشاندہی کی۔ان تفریق نے محققین کو ڈپریشن کی تین اقسام کے ممکنہ طور پر بہترین علاج کے طریقہ کار کا انتخاب فراہم کیا، محقق اور اسٹینفورڈ میڈیسن سینٹر کی ڈائریکٹر لین ولیمز نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ ذہنی تناؤ کو دماغی سرگرمیوں کی روشنی میں مختلف اقسام میں درجہ بند کیا جاسکتا ہے۔ محققین نے 801 افراد کے دماغی سکینوں کا تجزیہ کیا جن میں ڈپریشن یا اضطراب کی تشخیص ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں