چہرے کے درجہ حرارت سے دائمی بیماریوں کا پتہ لگانا ممکن

چہرے کے درجہ حرارت سے دائمی بیماریوں کا پتہ لگانا ممکن

بیجنگ(نیٹ نیوز) ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں کی سکریننگ ایک دن اتنی ہی آسان ہوسکتی ہے جتنا کہ آپ کی ناک، آنکھوں یا گالوں کا درجہ حرارت چیک کرنا آسان ہے ۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق چہرے کے مختلف حصوں کا درجہ حرارت مختلف دائمی بیماریوں سے منسلک ہوتا ہے جسے چیک کرکے بیماریوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اے آئی سے چلنے والے تھرمل کیمرے سے لیس ڈاکٹر ایک دن آسان طریقے سے انسانوں میں بیماریوں کا پتہ لگا سکیں گے ۔بیجنگ یونیورسٹی کے محقق، جینگ ڈونگ جیکی ہان نے نیوز ریلیز میں کہا کہ عمر بڑھنے کا عمل ایک قدرتی عمل ہے تاہم ہمارے اے آئی کے حامل آلے میں صحت مند طریقے سے عمر بڑھنے اور لوگوں کو بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے میں مدد کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں