کم وقت میں لندن کے تمام زیر زمین سٹیشنز گھومنے کا ریکارڈ

 کم وقت میں لندن کے تمام زیر زمین سٹیشنز گھومنے کا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)آٹھ برطانوی نوجوانوں نے کم وقت میں لندن کے تمام زیرِ زمین سٹیشنز گھوم کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 16 سے 17 سال کے درمیان نوجوانوں نے لندن کے کل 272 زیر زمین سٹیشنز گھومنے کا یہ ریکارڈ 18 گھنٹے، 8 منٹ اور 13 سیکنڈوں میں بنایا۔ایمرشیم ایمبوشرز نامی یہ گروپ کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لندن کے ہر زیر زمین سٹیشن پر رکنا تھا۔گروپ اس سے پہلے بھی اس ریکارڈ ‘دی لندن ٹیوب چیلنج’ کے لیے دو بار کوشش کر چکا ہے ۔ لیکن ان کے حصے میں کامیابی تیسری بار میں آئی۔تمام زیرِ زمین سٹیشنز گھوم کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی خبروائرل ہونے پرسوشل میڈیاصارفین برطانوی نوجوانوں سے ملنے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں