81سالہ ماڈل نے بہترین لباس کا ایوارڈ جیت لیا
سیئول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کی 81 سالہ ماڈل نے مس یونیورس کوریا کے مقابلے میں حصہ لے کر نہ صرف تاریخ رقم کی ۔
بلکہ بہترین لباس کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔چوئی سون ہوا نامی خاتون اپنے سفید بالوں اور جوانی کے جذبے کے ساتھ اپنی ساتھی مدمقابل خواتین جو ان سے کئی سال چھوٹی تھیں، میں نمایاں نظر آئیں لیکن وہ یہ ثابت کرنے کے لئے پرعزم تھیں کہ عمر صرف ایک عدد ہے ۔چوئی سون ہوا 1952 میں دنیا کے پہلے مس یونیورس مقابلے سے تقریباً ایک دہائی قبل 1943 میں پیدا ہوئیں۔ مس چوئی نے اگرچہ مس یونیورس کا ٹائٹل تو نہیں جیتا تاہم انہیں بہترین لباس کے انتخاب کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اپنی عمر کے باوجود محترمہ چوئی اپنی صلاحیتوں پر پراعتماد ہیں اور مستقبل میں آنے والے دیگر مقابلوں کے لیے بھی پُرامید ہیں۔