ہاتھ سے چنے گئے دنیا کے مہنگے ترین چاول
ٹوکیو(نیٹ نیوز) Kinmemai Premium نامی چاول خصوصی طور پر ہاتھ سے چنے گئے چاولوں کا ایک انتخاب ہے جو دنیا کے سب سے مہنگے چاول ہیں۔
یہ چال 109 ڈالرز فی کلوگرام میں فروخت ہوتے ہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز رکھتا ہے ۔ اگر آپ دنیا کی چند بہترین چاول کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو Kinmemai Premium کے علاوہ کوئی قسم نہیں۔جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن کے ذریعہ تیار کردہ چاول کے اس خصوصی انتخاب میں 17 سال قبل تیار کی گئی کمپنی کی ملکیتی چاولوں کو بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے ۔یہ چاول اعلیٰ غذائیت کی قدروں کے ساتھ ساتھ ایک مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے اور چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں۔