جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

 جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

اسٹینفورڈ(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 4,400 سے زائد ایل جی بی ٹی کیو امریکیوں کے تجزیے میں پایا گیا کہ جنس تبدیل کرنیوالی تھراپیز سے گزرنے کے بعد افراد میں ڈپریشن، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور خودکشی کا رجحان زیادہ ہوجاتا ہے ۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں ڈاکٹر اور تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر نگوین ٹران نے کہا کہ ہمارے نتائج میں ایسے مزید شواہد سامنے آئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ تبدیلی کی تھراپیز غیر اخلاقی ہے اور یہ خراب دماغی صحت کی وجہ بنتا ہے ۔واضح رہے کہ جنس تبدیلی کی تھراپیز کسی شخص کی جنسیت تبدیل کرنے کی کسی بھی قسم کی منظم کوشش ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں