خاتون کی برطانیہ میں رہنے کیلئے مفت ملازمت کی آفر
ممبئی (نیٹ نیوز) ایک بھارتی خاتون نے برطانیہ میں بغیر تنخواہ کے کام کرنے کی آفر دینے کے بعد آن لائن بحث چھیڑ دی ہے ۔
لنکڈ-اِن پر سویتھا کوتھنڈن، جس نے لیسٹر یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے ، نے 2021 میں برطانیہ جانے کے بعد اپنے سفر کے بارے میں تذکرہ کیا،تاہم 2022 میں گریجویشن کرنے کے بعد طالبہ نے کہا کہ وہ انتھک محنت سے ویزہ کے ذریعے برطانیہ کی نوکری کی تلاش میں تھیں لیکن انہیں ابھی تک کوئی نوکری نہیں ملی۔ اب ملک میں رہنے کی شدید خواہش کے مدِنظر خاتون نے ایک ماہ تک مفت کام کرنے کی پیشکش کی ہے ۔صرف یہی نہیں خاتون نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کا آجر ان کے کام سے ناخوش ہوا تو وہ انہیں نوٹس یا معاوضے کے بغیر نوکری سے نکال سکتا ہے۔