گھر کی کاروں اور موٹرسائیکل کے سپئیرپارٹس سے سجا وٹ

 گھر کی کاروں اور موٹرسائیکل کے سپئیرپارٹس سے سجا وٹ

ممبئی (نیٹ نیوز )بھارتی ریاست کیرالہ میں گاڑیوں کے شوقین ایک شخص نے اپنے گھر کو کاروں اور۔

 موٹرسائیکل کے سپئیر پارٹس سے سجالیا۔سوشل میڈیا پر شوقین بھارتی شہری کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس نے اپنے گھر کے مختلف حصوں کو دکھایا ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گھر کے مالک نے عام چیزوں کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے انہیں نیا روپ دیا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک کار کو صوفے میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ایک سکوٹر کے ہینڈل سے لائٹ بنائی گئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے بیڈروم، ڈرائنگ روم اور کوریڈور کے حصوں میں مختلف گاڑیوں کے پارٹس سجائے گئے ہیں جنہیں روزمرہ کی چیزوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اس شخص کا کہناہے کہ وہ گاڑیوں کا بہت شوقین ہے اس لئے اس نے گھر کو بھی مختلف پارٹس سے سجادیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں