چینی سائنس دانوں نے مصنوعی’سپر ہیرا‘ تیار کر لیا

چینی سائنس دانوں نے مصنوعی’سپر ہیرا‘ تیار کر لیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے مصنوعی ‘سپر ہیرا’ تیار کیا ہے جو قدرتی ہیروں سے کہیں زیادہ سخت ہے ۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دبے ہوئے گریفائٹ کو گرم کرکے خالص کے قریب اور اچھے کرسٹل والا چھ کونوں والی داخلی ساخت والا ہیرا’ کامیابی سے تیار کیا گیا ہے ۔شمال مشرقی چین کی جیلن یونیورسٹی کے محققین جن کی قیادت لیو بنگ بنگ اور یاو من گوانگ کر رہے ہیں، نے ثابت کیا کہ چھ کونوں والا ہیرا گریفائٹ کے بعد کے مرحلے میں تیار کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اس وقت ممکن ہوتا ہے ‘جب گریفائٹ کو تبدیل ہوتے درجہ حرارت میں دباؤ میں رکھا جائے ۔ سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ اس طریقے سے ملی میٹر سائز میں انتہائی منظم ساخت بنی جس میں چھ کونوں والے ہیرے کی انتہائی چھوٹی پرتیں موجود تھیں۔یہ ‘سپر ڈائمنڈ’ اپنی غیرمعمولی خصوصیات کی بدولت خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں