فی کٹنگ 1لاکھ روپے لینے والا بھارت کا سب سے مہنگا حجام

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک حجام ایسا بھی ہے جو صرف ایک بار بال کاٹنے کے 1 لاکھ روپے وصول کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالم حکیم نامی حجام ہندوستان کا سب سے مہنگا ترین حجام ہے جسے متعدد مشہور شخصیات کا ہیئر سٹائلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔عالم حکیم کو لگژری گرومنگ کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالم حکیم اداکار سلمان خان، ویرات کوہلی، ہریتھک روشن، وکی کوشل، ارجن کپور، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت دیگر نوجوان نسل کے اداکاروں کے بھی ہیئر سٹائلسٹ ہیں۔عالم حکیم حجامت کا کام 16 سال کی عمر سے کر رہے ہیں، اب انہیں اپنے پیشے میں منفرد مقام اور مہارت حاصل ہے۔