انسانی آرٹس کو اے آئی سے بچانے کیلئے ایپ متعارف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)آج کے دور میں فنکاروں کو اے آئی کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے تحفظات ہیں اور۔۔
انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک سکرین رائٹر نے ایپ لانچ کی ہے ،2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے اے آئی کے بارے میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ کو جنم دیا۔ تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے اے آر کے کے نام سے ایک ایپ لانچ کی جو کہ انسانی ساختہ آرٹ کو اے آئی کی مداخلت کے خطرے سے بچاتی ہے ۔جیمی ہارٹ مین کا کہنا تھا کہ ان کی ایپ سختی سے اے آئی کی مداخلتوں کو روکتی ہے ۔ کیونکہ یہ ہماری تخلیق ہے . اور ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہے ، کیونکہ ہم اس کے مالک ہیں۔