کولکتہ میں عجیب و غریب آملیٹ بنادیا گیا

کولکتہ میں عجیب و غریب آملیٹ بنادیا گیا

کولکتہ (نیٹ نیوز)بھارتی شہر کولکتہ میں مونسٹر انرجی اسکریبلڈ انڈے نے دھوم مچا دی، ویڈیو نے انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سٹریٹ فوڈ فروش نے انڈوں کو فرائی کرنے کے بجائے انہیں مونسٹر انرجی ڈرنک کے ساتھ پکا کر دنیا کو حیران کر دیا۔ویڈیو کی شروعات میں دکاندار چولہے پر ایک فلیٹ پین رکھتا ہے اور اس میں آدھی کین Monster Energy انرجی ڈرنک ڈال دیتا ہے ، اس کے بعد وہ پین میں براہ راست چند انڈے توڑ کر ڈال دیتا ہے اور چمچ سے مکس کرتا ہے ، اس دوران وہ کٹی ہوئی ہری مرچیں بھی شامل کرتا ہے ۔ باقی بچی ہوئی انرجی ڈرنک بھی اسی مکسچر میں شامل کر دی جاتی ہے ، کچھ دیر پکا کر انڈوں کو پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے ۔ ویڈیو پر لاکھوں کمنٹس آئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں