تاریخ میں پہلی بار مرد اب زیادہ گھریلو کام کاج کررہے

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق تاریخ میں پہلی بار مرد اب زیادہ گھریلو کام کاج کررہے ہیں ۔۔
،امریکن ٹائم یوز سروے کے مطابق، 2003 سے 2005 تک شادی شدہ خواتین نے روایتی طور پر زنانہ کاموں میں اوسطاً 4.2 گھنٹے فی ہفتہ خرچ کیے تاہم 2022 سے 2023 کے سروے تک یہ تناسب شادی شدہ خواتین کیلئے اور کم ہو گیا جس میں وہ شادی شدہ مردوں کے ہر ایک گھنٹے کے مقابلے میں 2.5 گھنٹے گھریلو کام کاج میں صرف کرتی دکھائی دیں۔ٹورنٹو یونیورسٹی کی ماہر عمرانیات، میلیسا ملکی نے کہا کہ آج کے دور میں مرد خواتین کا کام کر رہے ہیں۔ 1960 کی دہائی میں شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ گھریلو کام کرتی تھیں۔ 1990 کی دہائی کے وسط تک وہ تعداد کم ہو گئی تھی اور یہ تناسب اب 40 فیصد کم ہو گیا ہے ۔