میٹا نے نیا اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) لانچ کردیا

میٹا نے نیا اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) لانچ کردیا

نیویارک(نیٹ نیوز)میٹا نے اپنی لارج لینگویج اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) Llama کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے جسے لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہا جاتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میٹا نے اپنی اس لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاما ایک ملٹی موڈل اے آئی سسٹم ہے جو متن، ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیسنگ اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، یہ لینگویج ماڈل اس کے اب تک کے سب سے جدید AI ماڈلز ہیں اور ملٹی موڈیلٹی کے لیے اپنی کلاس میں بہترین ہیں۔ لاما 4 میوریک اور لاما 4 اسکاؤٹ اوپن سورس سافٹ ویئر ہیں۔ یہ اے آئی ماڈل لاما 4 بیہیموتھ کے زیر تربیت آتے ہیں جو، کمپنی کے مطابق "دنیا کے سب سے ذہین ترین لارج لیگویج ماڈلز میں سے ایک اور نئے ماڈلز کے لیے استاد کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں