بارش کی آمد کے حوالہ سے پیش گوئی کرنیوالے درخت

بارش کی آمد کے حوالہ سے پیش گوئی کرنیوالے درخت

لاہور(نیٹ نیوز)کچھ درخت ایسے ہوتے ہیں جو موسم کی تبدیلی خاص طور پر بارش کی آمد کی پیش گوئی کرسکتے ہیں۔

 بارش کی پیش گوئی کرنے والا مشہور درخت صنوبر ہے ۔ اس کے پتے بارش سے پہلے مڑ جاتے ہیں یا جھکنے لگتے ہیں۔پہلی وجہ اس کی نمی میں اضافہ ہے ۔ بارش سے پہلے فضا میں نمی بڑھ جاتی ہے جس کا اثر درخت کے پتوں یا تنوں پر پڑتا ہے ۔ دوسری وجہ ہوائی دباؤ میں تبدیلی ہے ۔ درخت کے خلیے اس دباؤ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے پتوں یا شاخوں میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ دوسرا درخت جو بارش کی پیشگوئی کرسکتا ہے ، وہ ہے ٹیکساس سیج، اس کا سائنسی نام Leucophyllum frutescensہے ۔ اس درخت پر بارش سے کچھ دن یا گھنٹے پہلے اس جامنی پھول اُگ آتے ہیں۔تیسرا درخت ہے چھوئی موئی جسے سائنسی زبان میں Mimosa pudica کہتے ہیں۔ بارش سے قبل اس کے پتے خودبخود بند ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں