خون ٹیسٹ سے متعدد کینسرز کا قبل از وقت پتہ لگایا جاسکتا
لندن(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اب خون کے ٹیسٹ نصف سے زیادہ قابل علاج مرحلے میں کینسر کی بیماری زیادہ جلدی شناخت کرسکتے ہیں۔
محققین نے بی ایم جے اوپن میں رپورٹ کیا کہ اگر کثیر کینسرز کے ابتدا میں ہی پتہ لگانے والے خون کے ٹیسٹ ہر سال یا ہر دوسرے سال کروائے جائیں تو اس سے زیادہ لوگوں کو کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے ۔لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں کینسر کے وبائی امراض کے پروفیسر، پیٹر ساسیینی کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ سالانہ اور دو سالہ MCED سکریننگ ٹیسٹ میں کینسر سے وابستہ اموات کو روکنے کی صلاحیت ہے ۔محققین نے کہا کہ آج کل صرف چند اسکریننگ سے ہی زیادہ خطرے والے افراد میں کینسر کا قابل اعتماد طریقے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔