ذہنی مسائل ملازمین میں بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ

ذہنی مسائل ملازمین میں بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ

لندن(نیٹ نیوز)حالیہ عالمی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل، جیسے کہ دباؤ، بے چینی، اور۔۔

 ڈپریشن ملازمین میں بیماریوں اور غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔برطانیہ میں 202122 کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے 1.7 کروڑ غیر حاضریاں ریکارڈ ہوئیں۔ اسی طرح امریکا میں ایک تحقیق کے مطابق کام سے متعلقہ ذہنی مسائل جیسے کہ دباؤ اور بے چینی، اب کام کی جگہ پر سب سے عام تجربہ بن چکا ہے جو تمام رپورٹ شدہ کیسز کا 52% ہیں۔ دوسری جانب جاپان میں زیادہ کام کی وجہ سے موت ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے جہاں کام کا دباؤ دل کی بیماریوں اور فالج جیسے سنگین نتائج کا سبب بنتا ہے ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان ملازمین، خاص طور پر 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد، ذہنی صحت کے مسائل سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں