چیٹ جی پی ٹی نے صارف کے ڈھائی لاکھ روپے بچا لیے

چیٹ جی پی ٹی نے صارف کے ڈھائی لاکھ روپے بچا لیے

کولمبیا(نیٹ نیوز)ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔

ریڈٹ پر پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا ہوٹل اور فلائٹ کا پیکیج Expedia کے ذریعے بک کروایا تھا، لیکن عین وقت پر اسے ایک ذہنی مرض کی وجہ سے سفر منسوخ کرنا پڑا۔ایسے میں موصوف نے چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر کا نوٹ حاصل کیا اور پھر چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ایک دل کو چھو لینے والا خط تیار کیا۔ یہ خط Expedia اور ہوٹل کو بھیجا گیا۔نتیجہ؟ ہوٹل والوں کا دل پگھل گیا اور انہوں نے مکمل رقم واپس کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں