شہنشاہ پینگوئن کی آبادی ایک چوتھائی تک کم ہو گئی

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹارکٹیکا میں ایمپرر یا شہنشاہ پینگوئن کی آبادی تقریباً ایک چوتھائی تک کم ہو گئی ہے کیونکہ عالمی حدت ان کے برفانی مسکن کو بدل رہی ہے۔۔
برطانوی انٹارکٹک سروے کے پیٹر فریٹ ویل، جو اس تحقیق کی قیادت کر رہے تھے نے کہا تحقیق میں سولہ کالونیوں کی نگرانی کی گئی، جو دنیا بھر میں موجود شاہی پینگوئن کی کل آبادی کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتی ہیں۔گلوبل وارمنگ یا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قطب جنوبی یا انٹارکٹیکا کی برف پگھل رہی ہے جس سے ایمپیرر پینگوئن کی بقا خطرے میں پڑ رہی ہے ۔ شہنشاہ پینگوئن کے بچوں کی پیدائش اور پرورش سمندر پر تیرتے برف کے بڑے ٹکڑوں پر ہوتی ہے جسے فاسٹ آئس کہا جاتا ہے ۔ یہ ٹکڑے زمین یا برف کے بڑے حصے سے مکمل طور پر علیحدہ نہیں ہوتے بلکہ ان کا کچھ حصہ ان سے جڑا ہوتا ہے ۔