جاپان ، نیند میں مدد دینے والی سمارٹ جیکٹ متعارف

جاپان ، نیند میں مدد دینے والی سمارٹ جیکٹ متعارف

ٹوکیو(نیٹ نیوز)نیند کی کمی سے پریشان جاپانی قوم کیلئے اب ایک انقلابی ایجاد سامنے آئی ہے ۔ جاپانی ڈیزائن فرم کونیل نے ایسی پَفر جیکٹ تیار کی ہے ۔۔

 جو روشنی اور موسیقی کی مدد سے انسان کو کہیں بھی سُلا سکتی ہے ۔یہ جیکٹ پہننے والے کی دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بایومیٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص آوازیں اور لائٹنگ پیدا کرتی ہے تاکہ نیند کے لیے موزوں ماحول بن سکے ۔یہ جیکٹ بظاہر ایک عام لیکن اوور سائز پَفر جیکٹ ہے ، جو روزمرہ پہنی جا سکتی ہے لیکن اس کی خاص بات اس کا سلیپ موڈ ہے جو صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے ۔ جیکٹ کا ہُڈ اتنا گہرا ہے کہ پہننے والے کو مکمل پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے ، جیکٹ میں نصب سسٹم سرخ روشنی سے نیند لانے اور نیلی روشنی سے بیدار کرنے میں مدد دیتا ہے ، ساتھ ہی مخصوص نیوٹرل میوزک دماغ کی لہروں پر اثر انداز ہو کر نیند کو گہرا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں