فیسٹیول کے اختتام پر لوگوں کے آم لوٹنے کی ویڈیوز وائرل

فیسٹیول کے اختتام پر لوگوں کے آم لوٹنے کی ویڈیوز وائرل

لکھنؤ (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالانہ آم فیسٹیول کے اختتام پر لوگوں کی جانب سے تھیلیوں، کپڑوں، چادروں اور ۔۔

ہاتھوں میں نمائش کیلئے رکھے گئے آم لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویب سائٹ فری پریس جرنل کے مطابق اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعاد 4 سے 6 جولائی کو کیا گیا، تین روزہ میلے میں بھارت بھر سے لائے گئے آموں کی 800 اقسام کی نمائش کی گئی اور میلے میں تینوں دن عام افراد کا بھی رش رہا لیکن اختتام پر میلا بدنظمی کا شکار ہوگیا۔اختتامی روز میلے میں مناسب سکیورٹی نہ ہونے پر میلے میں آموں کو دیکھنے والے عوام آموں پر ہی ٹوٹ پڑے اور انہوں نے خوب آم لوٹے ۔ ویڈیوز میں خواتین دوپٹوں سمیت ساڑھیوں میں بھی آم چھپاتی نظر آئیں جب کہ مرد کپڑوں کی جیب، تھیلیوں اور تھیلوں سمیت دیگر چیزوں میں آم بھرتے دکھائی دئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں