وائرسز کا خوف،آبادی سے دور بچوں کی پرورش کرنیوالا باپ
روم(نیٹ نیوز)اٹلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں والدین نے لیبارٹری میں تیار کردہ وائرسز کے خوف کے۔۔
باعث اپنے بچوں کو انسانی آبادی سے مکمل طور پر دور الگ تھلگ رکھا۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد کئی والدین، خاص طور پر یورپ میں اس خوف کا شکار ہوئے کہ وائرس انسانی ہاتھوں سے تیار شدہ ہیں اور آئندہ بھی ایسے وائرس لیک ہو سکتے ہیں۔ اٹلی کے شمالی علاقے میں والدین نے جنگل کے قریب ایک سادہ اور خودساختہ جھونپڑی میں بچوں کی پرورش شروع کی۔ بچوں کو سکول، ہسپتال، اور سوشل نیٹ ورکنگ سے دور رکھا گیا۔ جب سوشل ورکرز یا مقامی حکام کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچوں کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نشانہ قرار دیاعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ بچوں کو تحفظ میں لے کر ایک محفوظ اور تربیتی ماحول میں رکھا جائے ۔