اچھے نمبرز کی دوڑ بچوں میں ذہنی مسائل کا سبب

 اچھے نمبرز کی دوڑ بچوں میں ذہنی مسائل کا سبب

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سکولوں میں کم عمری میں اچھے نمبرز حاصل کرنے کی دوڑ بچوں اور خاص طور پر لڑکیوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے ۔

طبی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق، سوئیڈن میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ سکولوں میں نمرز حاصل کرنے کی دوڑ کا عمل جلد شروع کرنا بچوں، خصوصاً لڑکیوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے ، جس سے ڈپریشن، اضطراب اور خود اعتمادی میں کمی جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، گریڈنگ کے جلد آغاز سے کم تعلیمی کارکردگی رکھنے والی لڑکیوں میں ذہنی بیماریوں، اضطراب، ڈپریشن اور خود اعتمادی کی کمی کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔لڑکوں پر اس کے اثرات نسبتاً کم تھے ، تاہم ان میں شراب نوشی اور دیگر ذہنی دباؤ سے متعلق عادات میں معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں