موٹر سائیکل سوار کا خود کو آگ لگا کر انوکھا کارنامہ

موٹر سائیکل سوار کا خود کو آگ لگا کر انوکھا کارنامہ

پیرس(نیٹ نیوز)ایک فرنچ ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر اپنی موٹر سائیکل پر 1450 فٹ کا فاصلہ طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔41 سالہ پیشہ ور فائر فائٹر اور۔۔۔

 امیچور سٹنٹ مین جانتھن ویرو نے جسم کو آگ لگا کر موٹر سائیکل کی طویل فاصلے تک سواری کرنے کا ریکارڈ بنایا۔جانتھن اس سے قبل جسم کو آگ لگا کر تیز ترین 100 میٹر بغیر آکسیجن دوڑنے اور جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن طویل فاصلہ 893 فٹ اور 2.5 انچ طے کرنے کے دو ریکارڈ بنا چکے ہیں۔جانتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دو ریکارڈ بنانے کے دوران ان کا جسم متعدد جگہوں سے جل گیا تھا۔ ان کوششوں کے بعد ان کو دوبارہ صحت یاب ہونے میں ان کو ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگ گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں