آپ کا دل عمر میں آپ سے 10سال بڑا یا چھوٹا ہوسکتا
لاہور(نیٹ نیوز)دل کا انسانی عمر سے 10 سال بڑا یا چھوٹا ہونا، یہ اصطلاح دراصل ایک طبی اصطلاح "Heart Age" سے جڑی ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل کی حالت اور صحت، آپ کی اصل حیاتیاتی عمر سے زیادہ یا کم ہو سکتی ہے ۔
ماہرین مختلف عوامل کی بنیاد پر "دل کی عمر" کا اندازہ لگاتے ہیں، جیسے :بلڈ پریشر،کولیسٹرول کی سطح،تمباکو نوشی،ذیابیطس یا شوگر کا خطرہ،وزن اور بی ایم آئی،جسمانی سرگرمی کی مقدار،خوراک کے معیار۔۔اگر یہ عوامل غیر صحت مند ہوں تو دل کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 515 سال زیادہ ہو سکتی ہے ۔ تاہم طرزِ زندگی بدل کر دل کی عمر کم بھی کی جا سکتی ہے ، جیسے کہ روزانہ واک یا ورزش،متوازن غذا ،تمباکو نوشی اور الکوحل سے پرہیز،وزن کنٹرول میں رکھنااورباقاعدگی سے بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنا۔