80لاکھ روپے میں نیلامی ، ’’ہوئیا‘‘کا پرسب سے مہنگا

80لاکھ روپے میں نیلامی ، ’’ہوئیا‘‘کا پرسب سے مہنگا

آکلینڈ(نیٹ نیوز)ناپید ہو چکے پرندے ہوئیا (Huia)کا محفوظ کیاگیا ایک نایاب پَر46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز یعنی 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز (80لاکھ 7ہزار پاکستانی روپے )میں نیلام ہوگیایہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے مہنگا پَر بن گیا ہے ۔

 نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ہوئیا پرندہ 20ویں صدی کے اوائل سے ناپید ہو چکا ہے ، یورپی لوگ جزیرے پر پہنچے تو یہ پرندہ پہلے ہی نایاب تھا لیکن اس کے پر کلکٹرز اور فیشن کے تاجروں کا نشانہ بن گئے ، جس کی وجہ سے یہ پرندہ مکمل طور پر ناپید ہو گیا۔پر کی نیلامی میں 3 ہزار امریکی ڈالرز تک جانے کی توقع تھی لیکن اس پر نے 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز کی حیران کن قیمت پر فروخت ہو کر دنیا کے سب سے مہنگے پر کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔نیلا م ہونیوالے پرکے سارے رنگ برقرار ہیں اور چمکدار رنگ ہے ،اسے کیڑوں سے نقصان نہیں پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں