امریکا:خاتون کو دوائیوں کی جگہ انسانی اعضا موصول

امریکا:خاتون کو دوائیوں کی جگہ انسانی اعضا موصول

کینٹکی (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کینٹکی میں ایک خاتون ڈاک کے ذریعے دوائیوں کے بجائے انسانی اعضا پر مشتمل پیکج موصول ہونے پر شدید صدمے میں آ گئیں۔۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون نے ڈاک کے ذریعے ادویات منگوائی تھیں، تاہم جب انہوں نے پیکج کھولا تو اندر انسانی بازو اور انگلیاں برف میں محفوظ حالت میں موجود تھیں۔ خاتون نے فوراً 911 پر کال کی، جس کے بعد کرسچن کاؤنٹی کے کورونر سکاٹ ڈینیئل موقع پر پہنچے اور انسانی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی مردہ خانے منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق پیکج میں دو انسانی بازو اور چار انگلیاں شامل تھیں، جنہیں ایک کورئیر کمپنی کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ پیکج دراصل نیش وِل سے بھیجا گیا تھا اور کسی سکول یا ہسپتال کے سرجیکل ٹریننگ سینٹر کے لیے مخصوص تھا، لیکن غلطی سے خاتون کے پتے پر پہنچ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں