طویل فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ کیچ کرنے کا ریکارڈ

طویل فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ کیچ کرنے کا ریکارڈ

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے طویل فاصلے سے کون میں آئس کریم کا سکُوپ کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔

سوشل میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ ٹیم بنا کر (دو کی ٹیم میں) 55 فٹ اور 5 انچز سے کون میں آئس کریم سکُوپ پکڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔دونوں کی ٹیم نے ریکارڈ کی یہ کوشش کیلفورنیا سِیمی ویلے میں کی۔جوش وین بیٹنبرگ آئس کریم کا سکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ رش نے 55 فٹ اور 5 انچز کے فاصلے پر کون میں کیچ کیا۔سوشل میڈیا کے مطابقڈیوڈ رش اس سے قبل بھی کئی گنیز ورلڈ ریکا رڈ قائم کر چکے ہیں جبکہ ان کی اس نئی کاوش کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے ۔ڈیوڈ رش نے بھی اپنے اس نئے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں