گوندھے ہوئے آٹے کو فریج میں رکھنا نقصان دہ قرار

گوندھے ہوئے آٹے کو فریج میں رکھنا نقصان دہ قرار

لاہور(نیٹ نیوز)گھروں میں عام رواج پایا جاتا ہے کہ ایک بار میں زیادہ آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ دیا جائے لیکن یہ سہولت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فریج آٹے کو ٹھنڈا ضرور رکھتا ہے۔۔

 لیکن خمیر مسلسل ہلکی رفتار سے کام کرتا رہتا ہے ۔ اس دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ اور تیزاب بنتے رہتے ہیں جس سے آٹے کی خوشبو اور ذائقے میں فرق آجاتا ہے ۔اگر آٹا 24 گھنٹے سے زیادہ دیر فریج میں پڑا رہے تو زیادہ خمیر اٹھنے سے گلوٹن ٹوٹنے لگتا ہے ، ایسا آٹا معدے پر بھی بھاری ثابت ہو سکتا ہے اور گیس، تیزابیت اور اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے ۔ آٹے کو فریج میں رکھنے کے لیے ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال کریں۔آٹے کی اوپری سطح پر ہلکی سی تیل کی تہہ لگائیں۔آٹا زیادہ دیر کچن میں نہ رہنے دیں اور گوندھنے کے فوراً بعد فریج میں رکھیں۔فریج میں رکھا ہوا آٹا ایک دن کے اندر اندر استعمال کرنا بہتر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں