فلائٹ منسوخ ،مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی محفل موسیقی

فلائٹ منسوخ ،مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی محفل موسیقی

ممبئی(نیٹ نیوز)ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث جہاں مسافر پریشان نظر آرہے ہیں، وہیں ایک مسافر نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا مشہور گانا ‘وہ لمحے ’ گا کر کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنادیا۔

 گلوکار زین رضا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویٹنگ ایریا میں بیٹھے گٹار بجانے کے ساتھ ساتھ 2000 کی دہائی کا مقبول گانا ‘‘وہ لمحے ’’ گا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ بعض اس لمحے کو اپنے فون پر ریکارڈ کرتے ہیں۔رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ چونکہ ان کی پرواز میں تاخیر ہو گئی تھی، اس لیے انہوں نے ‘‘لائیو کنسرٹ’’ شروع کر دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘‘انڈیگو نے ڈیلے دیا، میں نے میلوڈی’’ جبکہ ممبئی سے پٹنہ کا سفر ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں گے بن گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں