بوفے کے بچے ہوئے کھانے کا کیا کِیا جاتا ہے ؟

بوفے کے بچے ہوئے کھانے کا کیا کِیا جاتا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)بوفے کے بچے ہوئے کھانے کا کیا کِیا جاتا ہے ، معروف شیف سنجیو کپور نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ہوٹلوں میں بھی بچا ہوا کھانا اسی طرح سنبھالا جاتا ہے جیسے ایک عام گھر میں ہوتا ہے ۔ فرق صرف تربیت اور طریقہ کار کا ہے ۔

 ہوٹلوں میں اس کام کے لیے تربیت یافتہ عملہ اور بہتر نظام موجود ہوتا ہے جو یہ جانتا ہے کہ کھانے کو کیسے محفوظ رکھنا ہے اور کب اسے استعمال کے قابل نہیں سمجھنا اور کتنی مقدار میں بنانا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل غیر ضروری طور پر زیادہ کھانا تیار نہیں کرتے ، شیف نے واضح کیا کہ جو کھانا غیر محفوظ یا استعمال کے قابل نہیں رہتا، اسے گھروں کی طرح ہوٹلوں میں بھی ضائع کر دیا جاتا ہے ۔ پیشہ ورانہ کچن فوڈ سیفٹی کے اصولوں کے پابند ہوتے ہیں۔ سنجیو کپور کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ ہوٹل انڈسٹری میں کھانے کے انتظام کے لیے بہتر تکنیکی مہارت استعمال کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں